سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کرنیوالے عراقی نژاد سلوان مومیکا کے رہائشی ویزے کو منسوخ کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز

سلوان مومیکا دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مزید تین مقامات پر قرآن سوزی کا ارادہ رکھتا ہے

اسٹاک ہوم (رپورٹ:زبیر حسین) سویڈن کی ایمیگریشن نے توہینِ قرآن کرنے والے عراقی نژاد سلوان مومیکا کے رہائشی ویزے کو منسوخ کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا، سلوان مومیکا دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مزید تین مقامات پر قرآن سوزی کا ارادہ رکھتا ہے۔

سلوان مومیکا کی ایرانی سفارتخانے، اسٹاک ہوم کے مرکز اور ایک اہم مسجد کے باہر قرآن نذر آتش کرنے کی درخواست کے بعدسویڈن کی مائیگریشن نے سلوان مومیکا کے رہائشی ویزہ کی منسوخی کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مومیکا کو 16 اپریل2021 میں سیاسی پناہ کی درخواست پر تین سال کا رہائشی ویزا ملا تھا جس کی مدت 16 اپریل 2024 کو مکمل ہوگی، مگر 11 جولائی 2023 کو سویڈش مائگریشن نے مومیکا کا کیس اس وقت دوبارہ ری اوپن کردیا ۔

جب دنیا بھر میں مومیکا کی قرآن سوزی کے بعد سویڈن کو شرمندگی کا سامنا اٹھانا پڑا۔

immigration swedishSwedish emigration Sloan MomikaSylvan Momika
Comments (0)
Add Comment