عراق میں پاکستانی زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سفیر پاکستان برائے عراق کو خراج تحسین

زائرین کو کربلا معلی میں ڈاکٹرز، دوائیوں، پاسپورٹ، دستاویزات اور قونصلرسرو سز موقع پرمہیا کی گئیں

آئندہ سال پاکستانی زائرین کربلا کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی،سفیر پاکستان احمد امجد علی

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ 2 سالوں کی طرح عراق میں سفارت خانہ پاکستان نے سفیرپاکستان برائے عراق احمد امجد کی سرپرستی میں اس سال بھی مظلوم کربلا کے زائرین کی سہولت کے لیے کربلا میں زائرین کے لئے سفارت خانہ کیمپ آفس کا اہتمام کیا۔

کیمپ میں ایک لاکھ سے زائد زائرین کو کربلا معلی میں ڈاکٹرز، دوائیوں، پاسپورٹ، دستاویزات اور قونصلرسرو سز موقع پرمہیا کی گئیں۔

سفیر امجد علی نے کہا کہ کربلا عراق میں کیمپ آفس کے قیام کے لیے سفارت خانے کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے پر المصا ر ٹریول پاکستان کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ زائرین میں سے کسی کی موت کے سلسلہ میں اس کی ڈیڈ باڈی کئی کئی دن یہاں پڑی رہتی تھی لیکن اس بار ہم نے ایک ہی دن میں ڈیڈ باڈیز کو دفنانے یا ملک بھجوانے کا بندوبست کیا ہے۔

سفیر پاکستان برائے عراق احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پاکستانی زائرین کربلا کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Ambassador of Pakistan to IraqPakistani pilgrims to Karbalaزائرین کربلاسفیر پاکستان احمد امجد علیسفیر پاکستان برائے عراق
Comments (0)
Add Comment