پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کی چوتھی سالگرہ کے حوالہ سے ذوم میٹنگ،پاکستانی سفراء،چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان سمیت بزنس کمیونٹی کی شرکت

جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کی چوتھی سالانہ سالگرہ کے حوالے سے ایک آن لائن ذوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف ممالک میں پاکستانی سفرا ء چیمبرز آف کامرس کے نمائندے سمیت بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے مرکزی صدر منیر احمد شاد نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق تھے جبکہ ناروے میں پاکستان کی سفیر سادیہ الطاف قاضی سمیت دیگر ممالک سے پاکستانی سفراء میں احمد علی سروہی سفیر پاکستان نائجر، احمد حسنین اعزازی قونصلیٹ آف پولینڈ لاہور، محمد عدنان جلیل سابق وزیر تجارت، تجارت اور تکنیکی تعلیم، خیبر پختونخوا پاکستان، مسٹر کاشف انور صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستانی ایگزیکٹو فورم چیپٹر کے صدور نے شرکت کی۔ جبکہ بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے آن لائن شرکت کی۔

مہمان خصوصی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کی کاوشوں کو خوب سراہا اور چوتھی سالانہ سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس طرح کے فورم کی اشد ضرورت ہے کہ ہم متحد ہوکر پاکستان کی معیشت کے لیے اپنا کرداد اداکرسکیں اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں جو ہمارے مدمقابل ہیں انکا مقابلہ کرسکیں۔

سعودی عرب کی مارکیٹ بہت بڑی ہے ہم یہاں سے اس فورم کے ذریعے آ ئی ٹی سیکٹر سمیت کنسٹرکشن اور میٹیرئیل سیکٹر میں بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور اس حوالے سے یقیناً کوشش کرنی چاہئے، سفارت خانہ پاکستان ہر سطح پر پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات اور مواقع مہیا کئے جاسکیں۔

پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں فورم کے کام کو فعال بنانے کے لیے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنے کام، کوالٹی اور وعدے پر کسی بھی طرح کا کمپرومائیز نا کریں اور سچے دل اور خلوص نیت کے ساتھ کام کریں ہم یقیناً پاکستان کو بہت فائدہ پہنچاسکتے ہیں اور ہمارے اس فورم کا مقصد بھی یہی ہے۔

Chambers of CommercePakistan Executive ForumPakistani Ambassadorsپاکستانی ایگزیکٹیو فورمچیمبرز آف کامرسذوم میٹنگ
Comments (0)
Add Comment