نادار، مجبور، بے کس اور بے گھر خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے لاہور میں ’’تسنیم بخاری ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کا قیام

ویلفیئر ٹرسٹ کا مقصد لسانی اوررنگ و نسل کے تعصب سے ہٹ کرمستحقین کی خدمت کرنا ہے

لاوارث اور غریب بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی

دبئی (طاہر منیر طاہر) شوبزاور شاعری کی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھنے والی اور ادبی تنظیم بزم تسنیم بخاری انٹرنیشنل کی چیئرپرسن سیدہ تسنیم بخاری نے عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لئے لاہور میں ’’تسنیم بخاری ویلفئیر ٹرسٹ‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

ویلفیئر ٹرسٹ کا مقصد لسانی، رنگ و نسل کے تعصب سے ہٹ کر نادار، مجبور، بے کس اور بے گھر خواتین کے لئے ایک ایسا مسکن بنانا ہے جہاں انکو رہنے کے لئے چھت، خوراک،علاج معالجہ اورانسانی ہمدردی کی بنیادوں پرانکی دیکھ بھال کرنا ہے۔

اسکے علاوہ جو لوگ اپنی کسی مجبوری کی وجہ سے والدین سے دور ہیں اور انکی دیکھ بھال نہیں کر سکتے وہ بھی مناسب معاوضہ طے کر کے اپنے والدین کی ذمہ داری سونپ سکتے ہیں اور جو لوگ کسی بھی وجہ سے اپنی اولاد کولاوارث چھوڑ دیتے ہیں یا انکی پرورش نہیں کر سکتے انکے بچوں کی دیکھ بھال اور اچھی تربیت کے لئے بھی یہ تنظیم اپنے فرائض مکمل ذمہ داری سے نبھائے گی۔

سیدہ تسنیم بخاری نے کہا ہے کہ صاحب حیثیت لوگ بھی اس کار خیر میں انکے ساتھ مل کر اجرعظیم اور نادار لوگوں کی دعائوں کے حقداربن سکتے ہیں۔

Tasnim Bukhari Welfare Trustتسنیم بخاری ویلفیئر ٹرسٹ
Comments (0)
Add Comment