آسٹریا کے دارالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی زیر سرپرستی عید میلا دالنبیؐ کی تقریب کا انعقاد

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں دارالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے سرپرست اعلیٰ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی زیر سرپرستی پانچواں سالانہ عظیم الشان جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذکر نعت محفل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نعت شریف کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں یورپ کے معروف نعت خواں شہر یار خان،ممتاز حسین،خلیل احمد،ساجد مزمل علی،حاجی اکبر علی،خلدعباس،حفیظ اللہ قادری،سید عثمان شاہ شامل ہیں۔سید عبدالرحمان شاہ نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت بیان کیں۔

دارالمصطفیٰ سنٹر کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی نے اپنے خطاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم رحمت العالمین کی سیرت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آ پﷺ کے قدم جس گھر میں پڑتے نور ہی نور ہو جاتا بیمار لاچار بکریاں دودھ دینے لگتی ۔ہم لوگوں کو امتی ہونے پر ناز ہے۔

ہمارے نبی ﷺکے آنے سے پہلے لڑکیوں کو لوگ زندہ دفن کرتے تھے نبی کریم ﷺنے فرمایا جو لڑکیوں کی پرورش کرے گا اور شادی کرکے رخصت کرے گا وہ میرے قریب ہوگا۔ہمارے نبیﷺ رحمت العالمین بن کر آئے۔

تقریب کے اختتام پر شہر یار خان کے ساتھ حاضرین محفل نے مل کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں درودو سلام پیش کیا۔پروفیسر اظہر عباس سیالوی نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ اور کشمیر اور فلسطین کے شہدا کے لیے اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

آخر میں سرپرست اعلیٰ ادارالمصطفیٰ سنٹر ویانا حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ نے پاکستانی کمیونٹی کا میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔حاضرین شرکاکو میلاد ڈنر پیش کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment