سفارت خانہ پاکستان نیدرلینڈز کے زیراہتمام یومِ استحصال کشمیر کی مناسبت سے تصویری نمائش کا انعقاد

دی ہیگ ( نمائندہ خصوصی) سفارت خانہ پاکستان نیدرلینڈز نے یومِ استحصال کشمیر کی مناسبت سے ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔ اس موقعہ پر کشمیری عوام کے حقِ خوداردیت کے حصول میں ان کی کاوشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

اس نمائش میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیوں اور بھارتی حکومت کی جارحیت کو اجاگر کیا گیا تھا۔

اس دو روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر ایک کثیر تعداد نے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نمائش کا مشاہدہ کیا ۔

شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ غاصبانہ اقدامات کی بھرپور مذمت کی۔

سفارت خانہ کی جانب سے منعقد کردہ یہ نمائش آج 4 اگست کو بھی جاری رہے گی۔

Embassy of Pakistan in the NetherlandsKashmir Exploitation DayPhotographic exhibitionسفارت خانہ پاکستان نیدرلینڈزیومِ استحصال کشمیر
Comments (0)
Add Comment