عمران خان کے خلاف فیصلہ اپیل میں فوراً کالعدم قرار دیا جائے،چودھری جاوید اقبال

توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبّہ لگایا گیا

عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں جکڑے ہوئے ہیں اور اب حالات مزید بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں

دبئی (طاہر منیر طاہر) عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف موجودہ فیصلے کو عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ اور دن ہے عمران خان کے خلاف فیصلہ اپیل میں فورا کالعدم قرار دیا جائے۔

عدلیہ کی ساکھ اس فیصلے سے شدید متاثر ہوئی ہے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں یہاں 75 سال سے اداروں کو ھائی جیک کر کے زبردستی فیصلے لیے جاتے ھیں ناقص، مضحکہ خیز اور ٹھوس قانونی بنیادوں سے محروم فیصلے کے ذریعے جمہور اور جمہوریت کے خلاف شرمناک یلغار کی گئی ہے۔

قوم کے مقبول اور معتبر ترین سیاسی قائد کے خلاف سازش اور انتقام کی ایسی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی دبئی کے رہنما چوہدری جاوید اقبال نے کیا، چودھری جاوید اقبال نے مزید کہا ہم ریاستی جبر کے سامنے ہرگز سرنگوں نہیں ہوں گے۔ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبّہ لگایا گیا۔

عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے، نفرتیں کم ہونی چاہئیں تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہو سکیں، چار دن کی حکومت حالات کو مزید سنگین اور گھمبیر نہ بنائے۔

عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں جکڑے ہوئے ہیں اوراب حالات مزید بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں عمران خان کی گرفتاری ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

Chaudhry Javed Iqbalچودھری جاوید اقبال
Comments (0)
Add Comment