قائد اعظم نے دو قومی نظریئے کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کی جدوجہد کی
آج پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے جو پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد معاشی قوت بنائیں
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ تھا انگریزوں نے ہندو قیادت سے مل کر مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے تھے اس کے نتیجہ میں دو قومی نظریئے نے جنم لیا۔
قائد اعظم نے دو قومی نظریئے کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کی جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں پاکستان وجود میں آیا پاکستان کا وجود بھارت نے کبھی بھی قبول نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ دو جنگیں پاکستان پر مسلط کیں بھارت کے ان عزائم کو مدنظر رکھتے ہوئے ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کیا جس کو میاں نواز شریف نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔
بھارت نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ایٹمی دھماکے کئے دنیا نے نواز شریف پر دباؤ ڈالا کہ وہ جوابی ایٹمی دھماکے نہ کریں لیکن نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ایک طرف پاکستان کو پہلا مسلم ایٹمی ملک بنایا تو دوسری جانب خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا۔
آج پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے ،پاکستان ایٹمی قوت کی وجہ سے مضبوط ہے ،آ ج پاکستان کے عوام ایک مرتبہ پھر نواز شریف کی جانب دیکھ رہے ہیں جو ملک کو ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔
نئے بجلی گھر بنائے ،نئے موٹروے تعمیر کرے ،مہنگائی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کریں، پاکستان کو قرضوں سے نجات دلائیں، آج پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے جو پاکستان کو ایٹمی قوت کے بعد معاشی قوت بنائیں اورعوام کوایک نیا مضبوط پاکستان دیں اور وہ دن دور نہیں جب نواز شریف عوام کے درمیان ہوں گے۔