چیئرمین پی ایم ایل این امارات محمد غوث قادری کی طرف سے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر روحانی محفل کا انعقاد

دبئی(تارکین وطن نیوز)چیئرمین پی ایم ایل این امارات محمد غوث قادری کی طرف سے اپنے ریسٹورنٹ میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستانی علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول وہ خوشیوں بھرا مہینہ ہے جس میں سرکار دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ اس جہان میں تشریف لائے۔ آنحضور ﷺ کی آمد سے قبل عرب قبائل جاہلیت کی انتہا کو پہنچے ہوئے تھے بات بات پر لڑائی جھگڑا اور قتل و غارت گری ایک معمول تھا لیکن حضور اکرم ﷺ کی آمدسے امن و سکون آگیا اور عرب دنیا میں انقلاب آگیا۔ آقائے دو جہاں رہبر انسانیت، خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ جس دل میں آپ ﷺ کی محبت نہیں ہے وہ دل ایمان سے خالی ہے۔

محفل میں چودھری خالد حسین، حاجی جمیل اسحق، غلام مصطفی مغل، چودھری بشیر شاہد، چودھری خالد بشیر، راجہ ظہیر احمد سملالوی، راجہ عابد حسین، چودھری راشد فاروق، خواجہ عبدالوحید پال، عرفان اقبال طور، عاشق سواتی، سرفراز مغل، عامر بشیر انجم، چودھری رمضان شان، ملک روحیل اعوان، ملک محمد پرویز اعوان، عارف عامر منہاس، میاں جاوید یعقوب اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت پیش کی گئی۔ امارات میں مقیم پاکستانی نعت خوانوں نے دل و جان سے حضور اکرم ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ آپسی محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔ آپسی رنجشیں اور اختلافات مٹا کر حضرت محمد ﷺ کی سنت کو زندہ کا جائے۔ عید میلاد النبیؐ کی اس تقریب میں بڑے سائز کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب کے آخر میں اتحاد بین المسلمین، یو اے ای اور پاکستان کے لئے امن و سلامتی کی اجتماعی دعا کی گئی میزبان محمد غوث قادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف لنگر سے مہمانوں کی تواضع کی۔

Comments (0)
Add Comment