کوالالمپور (رپورٹ:محمد وقارخان) ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان مسلم لیگ ن ملائشیا کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب ہوئی۔
تقریب میں سرپرست مسلم لیگ ن ملائشیا ذاکر حسین ، صدر مسلم لیگ ن نثار احمد مہر ، جنرل سیکرٹری علی سلطان ، سیکرٹری انفارمیشن حامد علی اور عمران ورک نے جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے پارٹی کا پیغام سنایا کہ جس طرح پاکستان کو بنانے کے لیے برصغیر پاک و ہند کے تمام مسلمان یکجا ہوئے تھے ،اسی طرح پاکستان بچانے کے لیے بھی تمام پاکستانیوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے ۔
تقریب میں پاکستان سے خصوصی طور پر آئے مسلم لیگ ن گوجرانوالہ یوتھ کے صدر سہیل احمد نے خصوصی شرکت کی ۔
آخر میں مسلم لیگ ن ملائشیا کی طرف سے پاکستان کی 76ویں آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ۔