پاکستان ہمیں لاکھوں قربانیوں کے بعد ملا ہے، اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا

مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اب مسلم لیگ ن ہی اس کی حفاظت کرے گی، فرزانہ کوثر

پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم نے مشترکہ طور پر یوم آزادی منایا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ، متحدہ عرب امارات اور سوشل میڈیا ٹیم نے مشترکہ طور پردبئی میں پاکستان کا 76 واں یوم آزادی منایا، تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ، متحدہ عرب امارات کی صدر اور سوشل میڈیا ٹیم کی ہیڈ فرزانہ کوثرنے کیا۔

تقریب میں پی ایم ایل این اورسوشل میڈیا ٹیم کے چیدہ چیدہ لوگوں نے شرکت کی، یوم آزادی کے اس موقع پرسب نے مل جل کر کیک کاٹا ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

فرزانہ کوثر، ڈاکٹر فوزیہ نسیم، راجہ ابوبکر آفندی اور ڈاکٹر محبوب احمد اور دیگر مقررین نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیں لاکھوں قربانیوں کے بعد ملا ہے، اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے، لہٰذا ہر کسی کو چاہیے کہ وہ استحکام پاکستان کے لئے اپنے حصے کا فرض ادا کرے۔

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اورشہدائے آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے ایک نعمت خداوندی ہے لہٰذا ہمیں الله کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں آزاد وطن عطا کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ، متحدہ عرب امارات کی صدر اور سوشل میڈیا ٹیم کی ہیڈ فرزانہ کوثر نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اب مسلم لیگ ن ہی اس کی حفاظت کرے گی، ہم اپنے قائد محترم محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اور ہم سب مل جل کر استحکام پاکستان اور مسلم لیگ ن کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کریں گے۔

فرزانہ کوثر
Comments (0)
Add Comment