قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے زیراہتمام پاکستان کا 76واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستانیوں کی موجودگی میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تالیوں کو گونج میں لہرایا گیا

قومی، ملکی اورملّی ترانے بجائے گئے، عظیم الجثہ کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد دی گئی

قائم مقام قونصل جنرل رحیم اللہ وزیر نے صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا 76 واں یوم آزادی 14 اگست کو قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ دبئی میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دبئی میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل رحیم اللہ وزیر نے پاکستان کا سبز ہلالی قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کو آزادی کی 76 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

قائم مقام قونصل جنرل نے قائداعظم محمد علی جناح کی وژنری قیادت میں ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو یاد کیا جس کی وجہ سے 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آیا۔قائم مقام قونصل جنرل نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یو اے ای اور پاکستان کی ترقی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر سراہا۔

انہوں نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دبئی اور شمالی امارات میں تمام پاکستانیوں کی رسائی اور سہولت کو بڑھانے کے لیے مزید کمیونٹی دوست اقدامات کیے گئے ہیں۔

قونصلیٹ میں تحریک پاکستان اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی کی تاریخی تصاویر پر مشتمل تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ تقریب کا اختتام ملکی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی کے لیے دعا کے ساتھ کیا گیا۔

76th Independence Day76واں یوم آزادیConsulate General of Pakistan Dubaiقونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی
Comments (0)
Add Comment