یواے ای میں پاکستانیوں کیلئے سماجی رابطے پی آئی ڈی کے زیر اہتمام تقریب،سفیر پاکستان افضل محمود کی خصوصی شرکت

دبئی (تارکین وطن نیوز) متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کیلئے سماجی رابطے پی آئی ڈی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پاکستان کے سفیر افضل محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

سفیر پاکستان افضل محمود نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دبئی و متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کا سب بڑا ڈیجیٹل سوشل نیٹ ورک ہے جسکا سب سے بڑا اور بنیادی مقصد متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے ہر ایک میدان چاہے وہ سماجی ہو،معاشرتی ہو ،معاشی ہو یا اخلاقی ہر ایک محاذ پر پاکستانی کمیونٹی کی مدد کرنا تاکہ ہم دیارِ غیر میں بطور ایک باعزت برادری کے رہ سکیں۔

تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کا قیام سنہ 2007ء میں ایک نوجوان پاکستانی ناصر بنگش کی کاوشوں سے عمل میں آیا۔آہستہ آہستہ یہ پلیٹ فارم آج اللہ کے کرم سے تقریباً ایک لاکھ ممبران تک پہنچ چکا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے زیراہتمام ہزاروں کی تعداد میں نوکریوں کے متلاشی احباب کو نوکریاں ملیں۔کئی مجبور بے سہارا لوگ جو کسی نا کسی مشکل کا شکار تھے انکی مشکلات کا حل نکالا گیا۔

گروپ کا سب سے بڑا کام حالیہ کرونا وباء کے دوران جب ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں چلی گئیں اور وہ راشن تک کو ترس رہے تھے اس گروپ کی توسط سے انکے لیے دن رات ایک کرکے راشن کا انتظام کیا گیا۔ناصرف پاکستانی بلکہ غیرملکی کمیونٹی کے افراد بھی اس سے مستفید ہوئے۔

گروپ پاکستانی کمیونٹی کے کاروبار کی مفت میں تشہیر کرنے کے علاوہ آن لائن سیشنز کے ذریعے لوگوں کو طبعی معلومات اور بدلتے اماراتی قوانین کے بارے میں بھی ہمہ وقت معلومات مہیا کرتا ہے۔اس گروپ کو آپ بلاشبہ امارات میں پاکستانیوں کا گوگل کہ سکتے ہیں جہاں ہرکسی کی مشکل کا حل ہمہ وقت موجود ہوتا ہے۔

گزشتہ روز د بئی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی سفیر متحدہ عرب امارات افضل محمود جبکہ قونصلیٹ جنرل آف دبئی حسن افضل،ڈپٹی قونصلیٹ جنرل جناب گیان چند،صدر پاکستان ایسوسیشن دبی ڈاکٹر فیصل ، ہارون رشید ، ابوبکر امتیاز.چوہدری خالد صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ،ڈاکٹر نور الصباح . اور دبئی میں پاکستانی فیس بک گروپ کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز راجہ علی شان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا،متحدہ عرب امارات اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی شاہد نےکی، ناصر بنگش نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو کمیونٹی کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے فعال طور پر کام کرتے ہیں۔

مہمان خصوصی افضل محمود نے خصوصی طور پر دبئی میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا اور اجاگر کیا اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے کام کرنے والوں میں شیلڈ اور اسناد بھی دی گئیں۔ مالک نور الصباح نے خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بات کی اور زور دیا کہ تمام خواتین کو تعلیم پر توجہ دینی چاہیے اور ایک ورکنگ لیڈی ، کاروباری خواتین اور کاروباری خواتین کی حیثیت سے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

اسپانسرز نے اس ایونٹ کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا،ناصر بنگش نے پاکستانییز ان دبی کہ پوری ٹیم شیخ عمر فاروق ، زہیب نبیل ، ولید پرویز ، فہد اسد ، سید عادل ، ردا ارسلان ، رجا عبید ، نور قریشی ، نصر گل زمان ، مزمل شیخ ، راجہ علی شان اور سید افتخار کو کامیاب ایونٹ کروانے پر مبارکباد دی۔

Comments (0)
Add Comment