اخوت سویڈن کی جانب سے 26اگست کو ہالندا کے فولکت ہاؤس میں شاندار پروگرام کا انعقاد ہو گا، ڈاکٹر امجد ثاقب خصوصی شرکت کرینگے

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) اخوت فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب 26 اگست بروز ہفتہ سٹاک ہوم تشریف لارہے ہیں۔

اس موقع پر سٹاک ہوم کے علاقہ ہالندا کے فولکت ہاؤس میں ٹھیک 5بجے ایک شاندار پروگرام منعقد ہوگا۔ یہ ایک فیملی فنکشن ہوگا جس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوں گے۔

اخوت سویڈن نے اپیل کی ہے کہ لوگ اس پروگرام میں اپنے گھر والوں کے ساتھ شرکت کریں اور اخوت کے تحت چلنے والے فلاحی کاموں اور کار خیر میں بھر پور حصہ لیں۔

اس موقع پر پاکستان کے عظیم آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کرکٹ بال جس پر ان کے دستخط ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کے دو بڑے بلے باز کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ نیلامی کئے جائیں گے۔

ان سے حاصل ہونے والی رقم اخوت پاکستان کے فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ سویڈن کی پاکستانی کمیونٹی 26 اگست بروز 5 بجے ہالندا میں ڈاکٹر امجد ثاقب کا بھر پور استقبال کرے گی۔

akhuwat foundationAkhuwat swedendr amjad saqib
Comments (0)
Add Comment