‎لندن:فرینڈز آف پاکستان اور ریڈ برج کونسل کے اشتراک سے پاکستان کا 76واں جشن آزادی منایا گیا

‎لندن(نمائندہ خصوصی)فرینڈز آف پاکستان اور ریڈ برج کونسل کے اشتراک سے مشرقی لندن میں پاکستان اور ہندوستان کا 76واں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

پروقار تقریب ‎ میں میئرز کونسلر سماجی رہنما سدرہ بھٹی،مسٹر مجید ،فاروق رضا، رومانہ کوثر،کونسلر معظم علی سندھو اور کمیونٹی کی اہم شخصیات مئیر آف ریڈبریج جایوسٹنا اسلام،کونسلر مسٹر شام اسلام،فرینڈز آف پاکستان چیئرمین میاں حنیف،فرینڈز آف انڈیا مسٹر لائن سنگھ نےشرکت کی۔

میزبانی کے فرائض سدرہ بھٹی نے سر انجام دیئے جبکہ کڈز پرفارمنس میں ازان عثمانی،دعا عثمانی،یمان عثمانی،محسن شاہ،محب شاہ،صفا بھٹی،سیف اللہ بھٹی،مروا بھٹی،ارحم،ریان،علیزہ شکیل،نورین،عنایا،سنگر پرفارمنس میں فیصل عثمانی،سمیع اللہ بھٹی،ارشد ملک،شام اور دلجیت روشن آرا مونی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیے، ہر طرف پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرائے، تقریب میں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور تقریب کے اختتام پر شاندار پرفارمنس کرنے والوں کو شیلڈز پیشکی گئیں۔

کمیونٹی نے تقریب کے کامیاب انعقاد کو خوب سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی تقریبات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

Friends of PakistanRedbridge Councilفرینڈز آف پاکستان
Comments (0)
Add Comment