بارسلونا(رپورٹ:کاشف شہزاد)معروف گلوکار و چیئرمين سہارا فار لائف ٹرسٹ ابرارالحق کا بارسلونا کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کامیاب چیرٹی شو۔
شو کے آرگنائزر چوہدری امانت حسین مہر۔چوہدری اشفاق باغانوالہ اور چوہدری شعیب ورک اور رضوان کاظمی تھے ۔
جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ ضیاء صدیق نے ادا کئے۔اس موقع پر بارسلونا میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سہارا فار لائف ٹرسٹ کے لیے فنڈ ریزنگ کی گئی۔
اس چیرٹی شو میں پاکستانی خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔