امر یکہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں مداخلت بند کر ے، چینی وزارت خارجہ

امریکہ علاقائی ممالک کی کوششوں کا تہہ دل سے احترام کرے: تر جمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اور انڈونیشیا کے وزرائے دفاع کے درمیان حال ہی میں ہونے والی ملاقات کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے وسیع سمندری دعوے اقوام متحدہ کے سمندری قانون سے متعلق کنونشن میں شامل بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتے۔

پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا کہ انڈونیشیا کی وزارت دفاع کی پریس ریلیز میں کوئی متعلقہ مواد نہیں ہے اور انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

پہلی بار نہیں ہے کہ ایسا ہوا ہو، یہ جھوٹ پر مبنی امریکی سفارت کاری کی ایک اور مثال ہے۔ وانگ ون بین نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے علاقائی ممالک کی کوششوں کا خلوص دل سے احترام کرنا چاہئے، بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں مداخلت بند کرنی چاہئے، اختلافات کا بیج بونا بند کرکےبحیرہ جنوبی چین کے امن و استحکام میں خلل اندازی ختم کرنی چاہئے۔

Comments (0)
Add Comment