جدہ میں یکم ستمبرتا2ستمبر پاکستانی بلڈرز کی بڑی نمائش کا اہتمام ہو گا،پاکستان کی بڑی کنسٹرکشن کمپنیاں شرکت کرینگی

نمائش میں بلڈرز سرمایہ کاروں کورعائتی نرخوں پر اپنے پراجیکٹ میں شامل ہونے کی دعوت دینگے، چیئرمینPIPEX

جدہ (امیر محمد خان سے) جدہ میں یکم ستمبر اور دو ستمبر کو پاکستانی بلڈرز کی ایک بڑی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے پندرہ بڑے کنسٹرکشن کے ادارے جو دو سو سے زائد عمارتی پراجیکٹ بنارہے ہیں۔ یہ بات گلوبو ایشیاءglobo aisa exhibition میں پایپکس PIPEX کے چیئرمین عمران خٹک نے جدہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ نمائش میں شرکت کیلئے پاکستان کے بڑے بلڈرز جدہ آرہے ہیں جو جدہ میں سرمایہ کاروں سے ملاقات کرینگے اور انہیں رعائتی نرخوں پر اپنے پراجیکٹ میں شامل ہونے کی دعوت دینگے۔

عمران خٹک نے بتایا کہ ان پراجیکٹس کے مالکان جو لاہور، اسلام آباد، کراچی، گوادر، ملتان، اٹک،میں ہیں اس شاندار نمائش میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔

pipex کی اس نمائش میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے، نمائش کاافتتاح یکم ستمبر بروز جمعہ صبح دس بجے ہوگا۔ دوروزہ نمائش میں ہندوستان، پاکستان کا کرکٹ میچ بھی بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا ،نیز بچوں کیلئے تفریح اور تحائف کا اہتمام کیاگیا ہے۔

imran khatak jeddahpipexعمران خٹک جدہ
Comments (0)
Add Comment