چینی صدر کی جا نب سے فو ج میں شامل ہو نے والے نئے طلبا کی حوصلہ افزائی

فوج کو مضبوط بنانے کے لئےہمیں نوجوانوں کی انتھک جدوجہد کی ضرورت ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں چین کے صوبہ آن حوئی کے چھیئن شان یےزائی مڈل اسکول کی ملٹری اکیڈمی کے 20 نئے طلباء کو جوابی خط لکھا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ آپ فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں ، آپ کو اسی سال ملٹری اسکول میں داخل کرایا گیا اور آپ کے فوجی کیریئر کا آغاز ہوا ، اس پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

فوج کو مضبوط بنانے کے لئے، ہمیں نسل درنسل نوجوانوں کی انتھک جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ مجھے امید ہے کہ آپ ایک مضبوط اور وفاشعار کردار تشکیل دیں گے، سخت مطالعہ اور تربیت کرتے ہوئے اعلی معیار کے حامل باصلاحیت فوجی اہلکار بننےکی کوشش کریں گے، اور قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدید بنانے میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

chines students
Comments (0)
Add Comment