فریقین کا ایک نیا بزنس ایشو گروپ قائم کرنے پراتفاق
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ نے چین کے دورے پر آئی ہوئی امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے بیجنگ میں ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور بالی میں چین امریکہ سربراہ اجلاس کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد سے متعلق مشترکہ تشویش کے متعلقہ امور پر منطقی، واضح اور تعمیری بات چیت کی۔
فریقین نے ایک نیا بزنس ایشو گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا جس میں دونوں ممالک کے سرکاری حکام اور کاروباری نمائندے شریک ہونگے اور سال میں دو بار نائب وزارتی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔ فریقین نے ایکسپورٹ کنٹرول انفارمیشن ایکسچینج میکانزم کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ تجارتی اور معاشی امور پر باقاعدگی سے بات چیت کی جاسکے۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ کہا جا سکتا ہے کہ مذاکرات کے دوران چین اور امریکہ کے درمیان کئی اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں۔امریکی خبر رساں نیٹ ورک سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نیا مواصلاتی چینل امریکہ اور چین کی حکومتوں اور کاروباری شعبوں کو "تجارت اور سرمایہ کاری کے مسائل کے حل تلاش کرنے کے طریقوں پر بات چیت کرنے” میں مدد دے گا ۔
اس وقت چین اور امریکہ کے تعلقات میں سنگین چیلنجز موجود ہیں، امریکہ میں چین مخالف قوتوں کی جانب سے "ڈی کپلنگ اور رابطہ توڑنے” کا شور زوروں پر ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مشکلات کا سامنا ہے ، اس پس منظر میں، دونوں فریقوں نے ایک بار پھر وہ نتائج حاصل کیے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ فریقین اب بھی تعاون کو برقرار رکھنے اور جیت جیت کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کی مضبوط خواہش اور ضرورت رکھتے ہیں، اور باہمی احترام کی بنیاد پر مواصلات کے ذریعے مخصوص خدشات کو بھی حل کرسکتے ہیں۔
یقینا اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے خلاف مسلسل جبری اقدامات اور شدید دباؤ کے بعد امریکہ کو آہستہ آہستہ چین امریکہ تعلقات اور اپنے آپ سمیت دنیا کے لیے اس تعاون کی اہمیت کا احساس ہو رہاہے۔