امریکی انتظامیہ کا طرزعمل امریکہ اورچین کومحاذ آرائی میں دھکیل دے گا،چینی وزارت خارجہ

امریکہ کی جانب سے مسابقت کے نام پرچین کو دبانے کی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں،ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ اس وقت جب امریکہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتا ہے تو ضرور مسابقت کا ذکر کرتا ہے، لیکن بین الاقوامی برادری نے جو کچھ دیکھا ہے۔

وہ یہ ہے کہ امریکہ اپنی برتری برقرار رکھنے کے لئے مسابقت کے نام پر،اپنے ریاستی نظام کا استعمال کرتے ہوئے چین کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور چین کے خلاف ٹیرف ، تجارت،ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹر ز اور دیگر حوالوں سے محاز آرائی میں الجھا ہوا ہے۔

امریکہ کی جانب سے یہ طرز عمل کسی قسم کا مقابلہ نہیں بلکہ ہارجیت کی سوج اور سرد جنگ کی ذہنیت ہے جو درحقیقت چین کو ترقی کے جائز حقوق اور ملک کی وحدت کی تکمیل کے حقوق سے محروم کر رہی ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ون بین نے کہا کہ چین مسابقت کے نام پر روک تھام کرنے اور دبانے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ کا طرز عمل دونوں ممالک کو محاذ آرائی اور تنازعات میں دھکیل دے گا اور دنیا کو تقسیم اور افراتفری پر مبنی ایک نئی سرد جنگ کی جانب لے جائے گا۔

Wang Van Bin
Comments (0)
Add Comment