بیلجیئم میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچ کا دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک کا دورہ،جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی

برسلز(نمائندہ خصوصی)بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے آج برسلز میں دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک کا دورہ کیا۔اس موقع پر سفیر نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

نماز جمعہ کے بعد آمنہ بلوچ نے مسجد میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل پر بات چیت کی۔

دوران ملاقات آمنہ بلوچ نے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ بیلجیئم میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے جلد اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

سفیر آمنہ بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کے دروازے پاکستانیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ رابطے کو مزید موثر بنانے کیلئے ای۔کچہری کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بیلجیئم میں پاکستانی کمیونٹی نے سفیر اور سفارت خانے کے عملے کو خوش آمدید کہا اور ان کی رابطہ مہم کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Ambassador of Pakistan to Belgiumamina balochDarul Uloom Jamia Islamia Molenbeekبیلجیئم میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچدارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک
Comments (0)
Add Comment