برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کی ایئر سیفٹی کو بین الاقوامی معیار پر لانے کی حمایت کردی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

اسلام آباد(تارکین وطن نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تعاون جاری رکھے گی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ جمہوری تبدیلی کے اس مرحلے میں پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی قیادت کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

علاوہ ازیں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کی ایئر سیفٹی کو بین الاقوامی معیار پر لانے کی حمایت کردی۔کراچی میں منعقدہ تقریب میں اپنی شرکت کی تصاویر کے ساتھ برطانوی ہائی کمشنر نے پیغام ٹوئٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو لاہور اور کراچی ایئر پورٹس پر نئے اسکینر تحفے میں دیے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان سے ایوی ایشن شعبے میں مزید تعاون جاری رہے گا۔

Anwaar-ul-Haq KakarBritish High Commissionercaretaker Prime MinisterJane Marriott
Comments (0)
Add Comment