پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں آئوٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی کٹ لانچنگ تقریب

ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں امارات بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

ٹیموں کے کپتانوں کو منفرد رنگوں کی ٹی شرٹس دی گئیں،انعامی کپ کی رونمائی بھی ہوئی

کھیلوں کے مقابلے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی دونوں گروانڈز میں ہوں گے

پاکستانی شائقین کے علاوہ دیگر ممالک کے لوگ بھی کرکٹ کے دلچسپ میچزدیکھیں گے

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں آوٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی کٹ لانچنگ تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کا اہتمام سپورٹس کمیٹی کے ہیڈ نعیم رسول اور ان کے ساتھیوں نے کیا جس میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سیکرٹری زاہد حسن، ہیڈ آف پبلک رییلشنز ابو بکر امتیاز، نفر حسین، 16 ٹیموں کے کپتانوں، پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان، کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپانسرز اور کرکٹ کے شائقین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹیموں کے کپتانوں کوباری باری سٹیج پر بلا کر منفرد رنگوں کی ٹی شرٹس دی گئیں اور سب کی موجودگی میں انعامی کپ کی رونمائی بھی کی گئی، جسے دیکھ کر ہال میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں۔

کٹ لانچنگ تقریب میں موجود حاضرین سے نعیم رسول، زاہد حسن، ابو بکر امتیاز، طاہر منیر طاہر اور کچھ دیگر لوگوں نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے سپورٹس کے فروغ کے لئے احسن اقدامات کئے ہیں جس کی مثال حالیہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہے۔

سپورٹس کمیٹی کے ہیڈ نعیم رسول نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپانسرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھیلوں کے مقابلے 16 ٹیموں کے درمیان پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی دونوں گروانڈز میں ہوں گے اور شائقین کو کرکٹ کے دلچسپ میچزدیکھنے کو ملیں گے۔

میچز کے آخر میں کامیاب اور نمایاں کھیل پیش کرنے والی ٹیموں کو انعامات دیئے جائیں گے،کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران لائیو ریکارڈنگ، انٹرنیشنل سکور اپ ڈیٹنگ اور امپا ئرنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Kit Launching CeremonyOutdoor Tap Ball Cricket TournamentPakistan Association Dubaiآئوٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹپاکستان ایسوسی ایشن دبئیکٹ لانچنگ تقریب
Comments (0)
Add Comment