متحدہ عرب امارات ایک کاروباری مرکز ہے جس میں کامیابی کے بہت سے راستے ہیں، راجہ راشد محمود

امارات میں مقیم پاکستانیوں کو بزنس کے لئے اچھا ماحول فراہم کرنے پر حکومت امارات کا شکریہ ادا کیا گیا

دبئی کے انٹرنیشنل سٹی میں ہائی سکائی ٹریول اینڈ ٹورازم کے افتتاح پر تقریب کا اہتمام

تقریب میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی

دبئی (طاہر منیر طاہر) انٹرنیشنل سٹی دبئی میں ہائی سکائی ٹریول ٹورازم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سندیہ خلف، غلام مصطفی مغل اور عبدالمجید مغل تھے۔

تقریب کا اہتمام سکائی ٹریول ٹورازم کے سی ای او راجہ راشد محمود اور شراکت داروں بشمول عبدالمجید سلطان، شمائلہ صدیقی اور محمد حارث سلطان نے کیا تھا۔ اس موقع پر میزبان راجہ راشد محمود نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے نئے کاروبار کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس پروگرام میں ربن کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں راجہ عابد حسین، راجہ جمیل بنگیال، عامر بھٹی، اظہر بھٹی، راجہ وسیم، تجمل حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ ہائی سکائی ٹریول ٹورازم کے افتتاح کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر یو اے ای اور پاکستان کی دوستی اور پاکستان کےامن، خوشحالی اور کامیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔ شرکائے تقریب نے کاروباری شراکت داروں کو تحائف پیش کئے، پروگرام کے آخر میں میزبان راجہ راشد محمود، عبدالمجید، شمائلہ صدیقی اور حارث سلطان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

راجہ راشد محمود نے کہا کہ UAE ایک کاروباری مرکز ہے جس میں کامیابی کے بہت سے راستے ہیں۔ انہوں نےUAE کے تمام شیوخ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہاں مقیم پاکستانیوں کو تمام سہولیات فراہم کی ہیں،ہم سب کو UAE کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔

sky travel tourism UAE dubai
Comments (0)
Add Comment