پاکستان مسلم لیگ ن شارجہ کے رہنما چوہدری عامر بشیر انجم کے صاحبزادے محمد ریان عامرکے انتقال پرتعزیتی اجلاس

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ہوا،پاکستانی کمیونٹی، سیاسی، سماجی لوگوں اورتاجر برادری کی شرکت

مرحوم محمد ریان عامرکے لئے دعائے مغفرت اور چودھری عامر بشیرانجم سے تعزیت کا اظہار کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن شارجہ کے رہنما چوہدری عامر بشیر انجم کے صاحبزادے محمد ریان عامرکے انتقال پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعا ہوئی۔

تعزیتی اجلاس میں غلام مصطفی مغل، عبدالمجید مغل، راجہ عابد حسین، چوہدری عبدالغفار، ملک شبیر اعوان، زاہد محمود، میاں جاوید یعقوب، حاجی محمد یٰسین، سہیل خاور، جمیل بنگیال، محمد غوث قادری، چوہدری عدیل، رانا وہاب، ڈاکٹر محبوب، رانا محمد عظیم، عمران قاسمی، چوہدری نصر اللہ وڑائچ، محمد نادر خان، چوہدری جاوید اختر، حماد رضا، حسین احمد وڑائچ، چوہدری عظمت، عمران بھٹو اور دیگر سیاسی، سماجی لوگوں، تاجر برادری اورپاکستانی کمیونٹی کے دیگر متعدد لوگ شامل تھے۔

جبکہ رحیم اللہ، خواجہ عبدالوحید پال، چوہدری بشیر شاہد، ساجد اقبال چیمہ، چوہدری فاروق رشید، چوہدری رمضان شان، ملک شہزاد یونس، محمد شہزاد بٹ، خالد حسین چوہدری، افتخار احمد چوہدری، عارف منہاس، صغیر احمد، ملک محبوب نے تعزیتی خطاب کیا۔

اس موقع پر تلاوت قرآن پاک کے بعد خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تمام شرکاء نے چودھری عامر بشیرانجم سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم میں آپ کے ساتھ ہیں۔

چوہدری عامر بشیر انجم
Comments (0)
Add Comment