لغاری برادری کے مسائل ہم سفارت خانے اور قونصلیٹ کی مدد سے حل کرتے ہیں، رفیق احمد لغاری
شارجہ میں بین الاقوامی لغاری اتحاد یو اے ای کے ایگزیکٹوز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر) بین الاقوامی لغاری اتحاد یو اے ای کے صدر رفیق احمد لغاری نے شارجہ میں انٹرنیشنل لغاری اتحاد کے ایگزیکٹوز کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں ساجن خان لغاری، نایاب احمد لغاری، شامیر احمد، عنایت اللہ، سوہائے احمد لغاری اور بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر میزبان رفیق احمد لغاری نے کہا کہ انٹرنیشنل لغاری اتحاد یو اے ایکے قیام کا مقصد متوسط طبقے کی مدد کرنا ہے تاکہ ہمارے بھائی خوشی کے لمحات سے لطف اندوز ہو سکیں۔
بیرون ملک مقیم بھائیوں کے بہت سے مسائل ہیں جنہیں ہم سفارت خانے اور قونصلیٹ کی مدد سے حل کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم انٹرنیشنل لغاری کے تمام ممبران اور ایگزیکٹوزاپنا کام کر رہے ہیں اور لغاری برادری کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں۔
تقریب کے آخر میں رفیق احمد لغاری نے اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور یو اے ای اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔