مظلوم کربلا کے زائرین کی سہولت کیلئے کربلا میں سفارت خانہ کیمپ آفس کا اہتمام

کیمپ آفس کربلا میں ابا عبد اللہ (ع) کے زائرین کی مدد کیلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے

کیمپ آفس کے قیام اور سیٹ اپ کےلئے سفارت خانے کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے پر المسر ٹریول پاکستان کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ سالوں کی طرح عراق میں سفارت خانہ پاکستان نے سفیراحمد امجد کی سرپرستی میں اس سال بھی مظلوم کربلا کے زائرین کی سہولت کے لیے کربلا میں سفارت خانہ کیمپ آفس کا اہتمام کیا۔

کیمپ آفس کربلا میں ابا عبد اللہ (ع) کے زائرین کی مدد کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ ہم بغداد میں پاکستانی سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ سفیر احمد امجد علی اور ان کا عملہ کربلا میں زائرین کے فائدے کے لئے کام کر رہا ہے۔

کیمپ آفس کے قیام اور کیمپ کے سیٹ اپ کےلئے سفارت خانے کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے پر المسر ٹریول پاکستان کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

Embassy Camp Karbalaسفارت خانہ کیمپ کربلا
Comments (0)
Add Comment