چین،90سے زائد ممالک کی تیسرے بی آر آئی بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت کی تصدیق

چین آئندہ ماہ اکتوبر میں بی آر آئی بین الاقوامی تعاون فورم کی میزبانی کرے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ منصوبے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ چین آئندہ ماہ اکتوبر میں بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم کی میزبانی کرے گا۔ تاحال90سے زائد ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

ان میں بی آر آئی شراکت دار ممالک کے رہنما اور وزراء،سرکاری حکام ،صنعتی و تجارتی حلقے، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

china BRI plan
Comments (0)
Add Comment