دونوں اطراف کی افواج کے مابین عملی تعاون میں مزید وسعت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چائنہ میڈیا گروپ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی "ایگل 10” فضائیہ کی مشترکہ تربیت کے آغاز کے بعد سے، دونوں ممالک کی فضائیہ نے مشترکہ فضائی دفاع جیسے عام آپریشنز کی ٹریننگ کی اور آپریشنل تھنکنگ،آرگنائزیشن اینڈ کمانڈ اور ٹیکنیکل سٹریٹجی وغیرہ کے لحاظ سے کثیر جہتی انضمام اور تبادلے کیے، تاکہ دونوں ممالک کےتربیتی معیار اور کوآرڈینیشن کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ دسواں موقع ہے جب چینی اور پاکستانی فضائیہ نے مشترکہ تربیت کا اہتمام کیا ہے۔اس مشترکہ تربیت میں، دونوں فریقوں نے مخصوص جنگی منظرنامے کے تناظر میں ،نئے گروپ ٹریننگ موڈ تخلیق کیے۔
دونوں افواج کے درمیان عملی تعاون کو مزید گہرا کیا، اور دونوں اطراف کے فوجیوں کی حقیقی جنگی تربیت کی سطح کو بلند کی۔