نئی جنگی صلاحیتوں کی تعمیر کیلئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےچین کے شمال مشرق میں 78 ویں گروپ آرمی معائنے کے دوران فوجیوں کی جنگی تیاریوں کو جامع طور پر بڑھانے کی تاکید کی ۔
اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق 78ویں گروپ آرمی کا معائنہ کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب کی تباہی کے بعد امدادی کاموں میں فوری اور جرات مندانہ انداز میں حصہ لینے پر فوج اور مسلح پولیس فورسز کی تعریف کی۔
انہوں نے جنگی تیاریوں کے معیار کو بلند کرنے، اہم اور مشکل معاملات کے لیے تربیت کو مضبوط بنانے اور نئی جنگی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے کوششیں کرنے کی تاکید کی۔
انہوں نے پارٹی کی تعمیر کو مضبوط بنانے، مسلح افواج کی اعلیٰ سطحی سالمیت اور اتحاد کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔