ملک کے داخلی راستوں کی حفاظت کی ذمہ داری کسٹمز کے کندھوں پر ہے، شی جن پنگ
بیجنگ (ویب ڈیسک)کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چا ئنا سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےخنجراب پاس کے کسٹم افسران کے نام اپنے جوابی خط میں تمام کسٹم کارکنان سے اپنے فرائض اور مشن کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی توقع کا اظہار کیا ۔
منگل کے روز چا ئنہ میڈ یا گروپ کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے داخلی راستوں کی حفاظت اور ترقی کو فروغ دینے کی ذمہ داری کسٹمز کے کندھوں پر ہے اور ان کےکام کی بے حد اہمیت ہے۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ آپ لوگ کسٹم کی نگرانی اور سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے، قومی سلامتی کی ایک مضبوط دیوار تعمیر کریں گے، اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
پارٹی اور عوام کو اطمینان فراہم کرنے والے ملک کے بہترین محافظ بنیں گے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء میں فعال کردار ادا کریں گے۔خنجراب پاس پامیر سطح مرتفع پر واقع ہے ، جسے "لائف فاربڈن زون” کے نام سے جانا جاتا ہے ، یہ پورٹ چین اور پاکستان کے درمیان زمینی نقل و حمل کا واحد چینل ہے۔ 2005 میں ،خنجراب پاس کسٹم کو ریاستی کونسل کی طرف سے ” ماڈل کسٹم فار ہارڈ ورک ” کے اعزاز سے نوازا گیا تھا ۔
کسٹمز ٹائٹل سسٹم کے نفاذ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پرخنجراب پاس کے تمام کسٹم افسران نے ” نیشنل گیٹ”کی حفاظت جاری رکھنے اور ترقی کےلیے خدمات فراہم کرنے کی اپنی کارکردگی کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کو خط ارسال کیا جس میں چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔