چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.5 فیصد اضافہ، چینی وزارت خا رجہ

چین کی معیشت لچکدار ہے، اس میں زبردست صلاحیت ہے، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماؤننگ نےکچھ مغربی ممالک کی چین کی معیشت کے بارے میں منفی توقعات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.5 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 3 فیصد کے مقابلے میں نمایاں طور پر تیز ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال چین کی معیشت 5.2 فیصد بڑھے گی۔

منگل کے روز چینی میڈیا کے مطا بق ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کی معیشت لچکدار ہے، اس میں زبردست صلاحیت ہے، یہ قوت حیات سے بھرپور ہے اور طویل مدتی بہتری کے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہمارے پاس پائیدار اورمثبت معاشی ترقی کو فروغ دینے کا اعتماد اور صلاحیت ہے۔

China's economy is resilient
Comments (0)
Add Comment