ناروے:اسلامک ریلیف چالیس برس سے پوری دنیا میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے،عبدالمنان بھٹی

اوسلو (رپورٹ:عقیل قادر) اسلامک ریلیف برطانیہ کے تین رکنی وفد نے گذشتہ دنوں ناروے کا ایک تنظیمی دورہ کیا اور ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اوسلو کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز انعام اللہ سیٹھی نے تلاوت قرآن مجیدسے کیا۔ اسلامک ریلیف برطانیہ کے راہنما اور کمیونٹی فنڈریزنگ کوارڈینیٹر عبدالمنان بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ریلیف دنیا بھر میں غریب اور محتاج لوگوں کی صلاحتیوں کو بروئے کار لانے اور محروم طبقات کی مدد کرنے کے لیے ہمہ وقت اپنی توانیاں صرف کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامک ریلیف برطانیہ میں 1984میں بطور این جی او رجسٹرڈ ہوئی اور اس وقت دنیا کے 40سے زائد ممالک میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

کانٹری ڈائریکٹر پاکستان آصف شیرازی نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غربت اور بیماریوں کے خاتمے کے لیے مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک ریلیف بلوچستان ، سندھ اور کے پی کے میںبڑے پیمانے پر خدمت خلق میں مصروف ہے۔

اس موقع پر عامر شیخ، ممتاز بزنس مین شیخ طارق محمود اور دیگر نے ناروے میں اسلامک ریلیف کے کام کو مزید ترقی دینے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

تقریب میں اسلامک ریلیف برطانیہ سے محمد عتیق اور محمد عرفان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ محمد عتیق اورعبدالمنان نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کو منعقد کرنے پرعقیل قادر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Abdul Manan BhattiIslamic reliefNorwayاسلامک ریلیفعبدالمنان بھٹیناروے
Comments (0)
Add Comment