دستور مدینہ ایک منفرد اور لاجواب کتاب ہے، دکتورعبدالحمید جاسم البلالی

دنیا کا سب سے پہلا تحریری آئین ریاست مدینہ کا تھا، انجینئر آصف کمال

کویت(رپورٹ:محمد عرفان شفیق) پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے جنرل سیکرٹری انجینئر آصف کمال نے کویت میں جمعیۃ بشائر الخیر کویت کے رئیس الشیخ دکتور عبد الحمید جاسم البلالی سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں انجینئر آصف کمال نے الشیخ دکتور عبد الحمید جاسم البلالی کو دستور المدینہ منورہ کتاب کا تحفہ پیش کیا جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاریخ انسانی سے یہ ثابت کیا ہے کہ دستور مدینہ یعنی میثاق مدینہ کو صرف دنیا کا پہلا تحریری آئین ہونے کی امتیازی حیثیت حاصل نہیں بلکہ یہ نفس مضمون کے اعتبار سے بھی اعلی دستوری و آئینی خصوصیات کامرقع ہے۔

اگر امریکی برطانوی اور یورپی دساتیر کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ میثاق مدینہ میں ان بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے جن کے لیے جدید مہذب دنیا نے بہت بعد میں ارتقائی مراحل طے کیے ہیں۔

جمعیۃ بشائر الخیر کویت کے رئیس نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعیۃ بشائر الخیر کویت کے آفس میں اس کتاب کے مصنف کے کویت کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں عشائیہ کا انتظام کرنا چاہتے ہیں جس پر انجینئرآصف کمال نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث فخر ہو گا ہم ضرور اس کا اہتمام کریں گے۔

دکتور عبدالحمید جاسم البلالی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ایسی کتب کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ تاریخی حوالے سے یہ جان سکیں کہ اسلام نے بہت پہلے رنگ ونسل جنس زبان یا مذہب کی تمیز کے بغیر بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

dastoor e madina bookDr. Abdulhamid Jasim Al-BalaliEngineer Asif Kamalانجینئر آصف کمالدستور مدینہدکتورعبدالحمید جاسمکتاب
Comments (0)
Add Comment