وینزویلا کے صدر مادورو کا دورہ چین نتیجہ خیز رہا، وزارت خارجہ
بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے رواں ہفتے کیے گئے چین کے دورے کو ایک نتیجہ خیز دورہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک نے آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام پر چین اور وینزویلا کا مشترکہ بیان جاری کیا۔
تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر اور معیشت وتجارت، ثقافت، سیاحت، ایرو اسپیس، سول ایوی ایشن اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق رائے کیا۔
جمعرات کے روز ماؤ ننگ نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح قومی خودمختاری اور سماجی استحکام کے تحفظ کے لیے وینزویلا کی کوششوں کی حمایت کرے گا اور وینیز ویلا کے بیرونی مداخلت کی مخالفت کے منصفانہ مقصد کی بھی حمایت کرے گا۔
چین کو یقین ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو موثر طریقے سے فروغ ملے گا، اعلیٰ سطحی اور وسیع تر ترقی حاصل ہوگی اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔