سی پیک کے تحت پاکستان میں اعلیٰ معیار کی ترقی ریکارڈ کی جا رہی ہے، چینی میڈیا

خنجراب بندرگاہ دونوں مما لک کے مابین مسلسل سہولیات فراہم کر نے میں مصروف عمل ہے، رپورٹ

اسلام آ با د(ویب ڈیسک) چا ئنہ میڈ یا گروپ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پا کستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان افرادی تبادلے اور دوطرفہ تجارت کو مزید آسان بنانے کے لیے خنجراب بندرگاہ مسلسل سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ چین کے مغرب میں کھلے پن کی حامل ایک اعلیٰ معیاری گزرگاہ بنائی جائے اور چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مسلسل قوتِ محرکہ فراہم کی جائے۔

جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22اگست کو چین سے پاکستان کے لیے پہلی ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روئٹرز سروس (ٹی آئی آر )شروع کی گئی۔ پانچ کنٹینر ٹرک خنجراب بندرگاہ سے نکل کر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے۔

گزشتہ 60 برسوں کے تجربات کے مطابق ، ٹی آئی آر نظام نقل و حمل کے وقت میں 40 فیصد اور اخراجات میں 30 فی صد کی بچت کر سکتا ہے۔ یہ سروس سنکیانگ کے کھلے پن کو بڑھانے میں مدد دے گی اور چین اور پاکستان کے مابین تعاون و مشترکہ ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

شاہراہ قراقرم چین اور پاکستان کے عوام کی قدرتی مشکلات پر قابو پانے کی مشترکہ کاوشوں کی علامت ہے، جب کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری زمانے کے چیلنجوں کے مقابلے اور مشترکہ ترقی کی جستجو میں مشترکہ کوششیں ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان واحد زمینی بندرگاہ کے طور پر قراقرم ہائی وے پر واقع خنجراب بندرگاہ چین پاکستان دوستی، تعاون اور تبادلوں کی عینی شاہد ہے۔

china pakistanKhunjarab Port
Comments (0)
Add Comment