چین، ملائیشیا کے ساتھ مل کردوستی کی وراثت کو آگے بڑھانے کا خوا ہاں ہے، چینی وزیراعظم

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہےکہ رواں سال مارچ میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیرِ اعظم انور ابراہیم کے درمیان چین- ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل پر اتفاقِ رائے طے پایا تھا۔

چین، ملائیشیا کے ساتھ مل کر نسل در نسل دوستی کی وراثت کو آگے بڑھانے ،باہمی سیاسی اعتماد کے معیار کو بڑھانے، ترقیاتی سٹریٹیجی ڈاکنگ کو مضبوط بنانے، اعلیٰ معیار کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر ، "دو ممالک، دو پارکس” اور ایسٹ کوسٹ ریلوے سمیت ، چین-ملائیشیا تعاون کے فلیگ شپ منصوبے پرعمل درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چین کے وزیر اعظم نے نان ننگ میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو وسعت دینے اور عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو مزید تقویت دینے کی کوششیں بھی جاری رہیں گی تاکہ دوطرفہ تعاون کو مسلسل توسیع دیتے ہوئے اسے بہتر بنایا جائے، دونوں ممالک کے عوام بہتر انداز میں مستفید ہوں نیز علاقائی استحکام اور خوشحالی میں بھی مزید خدمات سرانجام دی جائیں ۔

وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا ،صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹیو، عالمی سکیورٹی انیشی ایٹیو اور عالمی تہذیبی انیشی ایٹیو کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ کو مزید گہرا کرنے اور ایک مضبوط ملائیشیا-چین تعلقات تشکیل دینے کا خواہش مند ہے۔

china malaysia relationship
Comments (0)
Add Comment