سعودی عرب میں پاکستان کی مشہور شیف حناء شعیب نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کوکنگ مقابلے میں دو تمغے جیت لئے

جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی عرب میں پاکستان کی مشہور انعام یافتہ شیف حناء شعیب نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے فوڈیکس بین الاقوامی کوکنگ مقابلے میں دو انعامی تمغے حاصل کرلئے۔

واضح رہے کہ حناء شعیب گزشتہ سال بھی مزے دار کھانے پکانے کے مقابلے میں دو تمغے حاصل کرچکی ہیں۔ حالیہ مقابلے برائے 2023ء میں مختلف ممالک کے 128 شیف نے حصہ لیا ، مقابلے کے ججز بین الاقوامی مشہور شیف خدمات انجام دیتے ہیں۔

حناء شعیب نے اس مقابلے میں بھی دو کھانے پکائے جن پر انہیں ججز نے میڈلز سے نوازا ، حناء شعیب نے اس موقع پر بتایا کہ بہت خوشی ہوتی ہے جب مقابلے میں کامیابی کے وقت میرے نام کے ساتھ میرے وطن پاکستان کا نام آتا ہے اورتالیاں بجتی ہیں۔

مجھے اپنے پاکستانی ہونے اور میرے وطن کا نام آنے پر فخر ہوتا ہے خاص طور پر اسوقت خوشی ہوتی ہے جب مقابلہ دیگر ممالک کے شیف کے ساتھ ہو۔

واضح رہے کہ حناء شعیب پاکستان میں مختلف الیکڑانک میڈیا پر اپنی کوکنگ کا مظاہرہ کرکے داد حاصل کرچکی ہیں، حناء شعیب نے مقابلے میں کامیابی کیلئے اپنی محنت اور والدین اور بچوں کی دعاؤں کا ذکر کیا۔

واضح رہے کہ یہ مقابلے سعودی حکومتی ادارے ہر سال منعقدکراتے ہیں جس میں کئی ممالک کے ماہر شیف حصہ لیتے ہیں۔

International cooking competitionsPakistan Chef Henna Shoaibpakistani chef hina shoaibپاکستانی شیفحناء شعیبسعودی عرب
Comments (0)
Add Comment