سویڈن:ملعون سلوان مومیکا کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کرنے کیلئے دائر درخواست مسترد

مالمو(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈش پولیس نے مالمو شہر کے مسلم اکثریتی علاقے میں قرآن نذرِآتش کی اجازت نہیں دی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس علاقے میں سکیورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔

ماضی میں نوگو ایریا کی حیثیت رکھنےوالا مالمو شہر کا علاقہ روزن گورڈآج بھی دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے، جب جب مالمو شہر میں قرآن سوزی کے واقعات پیش آئے روزن گورڈ میدانِ جنگ کی صورتحال پیش کرتا رہا۔

قرآن کی بے حرمتی پر شہر کے اس علاقے میں نہ صرف متعدد گاڑیاں جلائی گئیں بلکہ پولیس پر پتھراؤ اور دیگر املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سلوان مومیکا نے ربیع الاول کے موقعے پر روزن گورڈ میں قرآن سوزی کی درخواست دائر کی تھی جس پر آج پولیس نے فیصلے لیتے ہوئے اس درخواست کو مسترد کردیا۔

پولیس کے چیف نے سویڈن کے قومی ریڈیو پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مومیکا کو روزن گورڈ میں سکیورٹی نہیں دے سکتی جبکہ پولیس کی جانب سے مومیکا کو متبادل مقام کی پیشکش کی گئی جس پر مومیکا نے انکار کردیا۔

درخواست مستردملعون سلوان مومیکا
Comments (0)
Add Comment