بیجنگ (ویب ڈیسک)متعدد ممالک کے میڈیا نے ہانگ چو میں منعقد ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کی فعال طور پر رپورٹنگ کی ہے۔
سنگاپور کے اخبار لیئن حو زاؤباؤ نےاپنے ایک مضمون میں ہانگ چو ایشین گیمز میں پیش کردہ سبز ماحولیاتی تحفظ کے تصور کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ افتتاحی تقریب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ناظرین کے سامنے شاندار آتش بازی پیش کی گئی۔ نیپال کے روزنامہ گاندھی پور نے ہانگ چو ایشین گیمز کے شاندار افتتاح کی خبر دی۔
نیپال لائٹ میڈیا گروپ کے چیئرمین نے کہا کہ ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب انتہائی شاندار تھی۔ ملائیشیا کے سب سے بااثر چینی میڈیا میں سے ایک ڈیلی سن چیو کے رپورٹرز نے ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب جدید سائنس و ٹیکنالوجی اور روایتی ثقافت کے بہترین امتزاج کی عکاسی کرتی ہے اور اس کے اثرات حیران کن ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جوہانسبرگ یونیورسٹی میں سینٹر فار ایفریکن اینڈ چائنیز اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ مونی نے کہا کہ ہم اس اہم ایشین گیمز کی میزبانی پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے 2008 کے بیجنگ اولمپک گیمز اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی میں ماضی میں بھی شاندار روایات قائم کی ہیں اور اس بار بھی چین توقعات پر پورا اترے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چینی عوام اور کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔