لوٹن (تارکین وطن نیوز) بنگلہ دیش نژاد لیبر پارٹی لوٹن کی متحرک کارکن فاطمہ بیگم کو لیبر کونسلر منتخب کر لیا گیا۔
لوٹن ساؤتھ وارڈ کا ضمنی انتخاب 28 اکتوبر کو منعقد ہوا اور فاطمہ بیگم لیبر کونسلر منتخب ہوئیں۔کاسٹ کئے گئے ووٹ 1249 تھے جن میں سے 1239 کی تصدیق ہوئی۔
ٹرن آؤٹ 12.03% رہا۔ فاطمہ بیگم لیبر پارٹی نے 547، نائجل جان مارشل لبرل ڈیموکریٹ فوکس ٹیم نے 332، عابد عزیز کنزرویٹو پارٹی نے 198، مارکس شیمین آزاد نے 134 اور مارکس کینی کمیونسٹ پارٹی آف برطانیہ نے 28ووٹ حاصل کئے،اس وارڈ میں ووٹرز کی کل تعداد 10385 ہے۔