محمد نواز شریف کے وزیراعظم بننے پر پاکستان کا سنہری دور وہیں سے شروع ہو گا جہاں ان کی حکومت کے بعد ختم ہوا تھا،فرزانہ کوثر

محمد نواز شریف 21اکتوبر کو ہر حال میں پاکستان آ کر اپنے ہموطنوں کے درمیان ہونگے،چودھری عبدالغفار

عوام الناس آج بھی محمد نواز شریف کو اپنے مسائل سے نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں،میاں غلام محی الدین

پاکستان میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے اوو رسیز پاکستانی بھی اپنا کردار ادا کریں،قائدین پی ایم ایل این امارات

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو ہر حال میں ایک عظیم وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے اور اپنے ہموطنوں کے درمیان ہونگے، محمد نواز شریف کے پاکستان آنے پر الیکشن مہم پر زور طریقے سے شروع کی جائے گی، پی ایم ایل این کے بنیادی ورکرز کو اعتماد میں لے کر گراؤنڈ لیول سے انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم متحدہ عرب امارات کی صدرفرزانہ کوثر نے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفار اور پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔

چودھری عبدالغفاراورمیاں غلام محی الدین نے کہا کہ وہ اپنے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ وفد کی صورت میں پاکستان جائیں گے اور وہاں وہ محمد نواز شریف کے استقبالی جلوس میں شرکت کریں گے،چودھری عبدالغفاراورمیاں غلام محی الدین نے کہا کہ محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں۔

محمد نواز شریف کے گزشتہ تینوں ادوار حکومت میں پاکستان نے مختلف شعبوں میں جس قدر ترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی،مہنگائی کنٹرول میں تھی اور ملک میں امن عامہ کی صورت حال بہت بہتر تھی، پاکستان میں آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے چاہنے والے ہر جگہ موجود ہیں، عوام الناس آج بھی محمد نواز شریف کو اپنے مسائل سے نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

فرزانہ کوثر نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کے بےشمار ووٹرز موجود ہیں جن میں سے کچھ ناراض بھی ہیں، اس بار الیکشن مہم کے دوران ناراض کارکنوں کو منانے اور ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھانے کے لئے اوو رسیز پاکستانی بھی اپنا کردار ادا کریں۔

فرزانہ کوثر نے امید ظاہر کی کہ آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ووٹوں کے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ جیتے گی اور ہمارے قائد محمد نواز شریف ایک بار پھرپاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور پاکستان کا سنہری دور وہیں سے شروع ہو گا جہاں ان کی حکومت ختم ہونے کے بعد ختم ہوا تھا۔

Chaudhry Abdul GhaffarFarzana KausarMian Ghulam MohiuddinMuhammad Nawaz Sharifچودھری عبدالغفارفرزانہ کوثرمحمد نواز شریفمیاں غلام محی الدین
Comments (0)
Add Comment