ریسرچ ٹیم کے 18 ارکان نے چھو اویو چوٹی پر چین کا قومی پرچم بھی لہرایا
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی دوسری چھو اویو چوٹی کی جامع سائنسی ٹیم کے ارکان نےکامیابی کے ساتھ 8201میٹر بلند چھو اویو چوٹی پر پہنچے اور پہلی بار اس علاقے میں سائنسی تحقیقات کیں۔
چینی میڈ یا کے مطا بق اتوار کے روز صبح 9بجکر 15منٹ پر سائنسی ٹیم چوٹی پر پہنچی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی کسی سائنسی ریسرچ ٹیم نےعوامی جمہویہ چین کے قیام کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کے علاوہ 8,000 میٹر سے زیادہ بلند چوٹی سر کی ہے، اور یہ چھنگھائی-تبت سطح مرتفع ماحولیاتی تحفظ قانون کے باضابطہ نفاذ کے بعد منعقد ہونے والی پہلی جامع سائنسی مہم بھی ہے۔
یکم اکتوبر چین کا قومی دن ہے ،سائنسی تحقیقی مشن مکمل کرنے کے بعد سائنسی ریسرچ ٹیم کے 18 ارکان نے چھو اویو چوٹی پر چین کا قومی پرچم بھی لہرا یا۔
چھو اویو چوٹی کی انتہائی اونچائی پر سائنسی ریسرچ مشن کے کمانڈر انچیف محقق ان باؤشنگ کے مطابق، یہ مہم چھو اویو چوٹی کے علاقے میں کی جانے والی ایک اہم تاریخی سائنسی سرگرمی ہے۔