چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے ہانگ چو شہر کے حوالے سے دستاویزی فلم نشر

بیجنگ (ویب ڈیسک) 19ویں ایشین گیمز کے میزبان کے طور پر ہانگ چو شہر اپنی قدیم تاریخ اور جدید ترقی کی بدولت دنیا بھر میں نمایاں ہو رہا ہے۔

دو اکتوبر سے چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نیٹ ورک ہانگ چو شہر کے حوالے سے دستاویزی فلم ” ہانگ چو : ماضی سے مستقبل تک” نشر کر رہا ہے، جس میں ہانگ چو شہر کی قدیم تاریخ اور رنگا رنگ ثقافت ، اختراعی قوت اور ماحول دوست ترقی دکھائی جا رہی ہے اور نئے عہد میں ہانگ چور شہرمیں چینی طرز کی جدیدیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ دستاویزی فلم سی جی ٹی این کے انگریزی اور دستاویزی چینل اور سوشل میڈیا پر نشر ہو رہی ہے ۔تین اکتوبر کو یہ فلم اسپینش ، فرانسیسی ، عربی اور روسی چینلز پر بھی نشر کی جائے گی۔ یہ دستاویزی فلم 68 زبانوں کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کی جا رہی ہے۔

hangzhou china media group film
Comments (0)
Add Comment