دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے مشترکہ طور پر ویڈیو پروگرام ” ہم آہنگی” پیش کیا۔
پروگرام میں سربیا، قازقستان اور لاؤس سمیت بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے مہمانوں نے کلچرل سلک روڈ کے حوالے سے مختلف تہذب و ثقافت کے مابین تبادلے کی کہانیاں پیش کیں۔
چینی اور غیرملکی فنکاروں نے اسٹیج پر مختلف تہذیب و ثقافت کےحسن کو ہم آہنگ کرتے ہوئے شاندار شو پیش کیا۔
یہ پروگرام پانچ اکتوبر رات آٹھ بجے چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی نیٹ ورک پر نشر ہوگا۔