تقریب کا اہتمام انجمن تاجراں رجسٹرڈ ڈھلے والی ہیڈمرالہ اور مصطفائی ویلفیئر سوسائٹی ڈھلے والی ہیڈمرالہ نے کیا
علامہ حاجی محمد اختر قادری اور علامہ محمد طلحہ جلالی نے حضرت محمد مصطفےؐ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو آپؐ کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی
تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ تھے
اعلیٰ صحافتی خدمات پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور اعجاز حسین ہاشمی کو ایوارڈز سے نوازا گیا
علامہ حاجی محمد اختر قادری نے ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی
دبئی (طاہر منیر طاہر) انجمن تاجراں رجسٹرڈ ڈھلے والی ہیڈمرالہ اور مصطفائی ویلفیئر سوسائٹی ڈھلے والی ہیڈمرالہ کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر میلاد چوک ڈھلے والی میں بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ تھے۔
تقریب سے علامہ حاجی محمد اختر قادری اور علامہ محمد طلحہ جلالی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفےصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر چیئرمین چناب پریس کلب ہیڈمرالہ اور”ریڈنیوز” کے بیوروچیف سیالکوٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کو اعلیٰ صحافتی خدمات پر انجمن تاجراں ڈھلے والی اور مصطفائی ویلفیئر سوسائٹی ڈھلے والی کی طرف سے سابق ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ، صدر انجمن تاجراں محمد یوسف ودھن، صدرمصطفائی ویلفیئر سوسائٹی محمد قاسم بٹ، رکن انجمن اسلام محمد توقیر بٹ اور دیگر نے اپنے ہاتھوں سےایوارڈز دیے۔
تقریب میں سابق کونسلر محمد اعظم بٹ، نائب صدر انجمن تاجراں حاجی محمد اختر شہزاد بٹ، ایس ایچ او تھانہ ہیڈمرالہ محمد عرفان ڈھلو، ڈاکٹر جہانگیر حسین قیصر،امیدوار چیئرمین چوہدری محمد سرور چوہان، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما حاجی نائیک عدنان فاروق، وائس چیئرمین چناب پریس کلب ہیڈمرالہ حاجی محمد جاوید اقبال بھٹی، ملک غلام حسین ٹرانسپورٹر،چوہدری محمد یونس باگڑی، سابق کونسلرعلی محمد صدیقی، سینئر صحافی اعجاز حسین ہاشمی، حاجی حمید مہر، ملک اشفاق گارمنٹس، ملک نورحسین، مصطفائی ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران چوہدری شمس رزاق، محمد فواد کھوکھر، ڈاکٹرمحمد یاسر، چوہدری ایمن یوسف اور دیگر عاشقان رسول صلی اللہ علیہِ وآلہ وسلم نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
آخر میں علامہ حاجی محمد اختر قادری نے ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی۔