سی ایم جی کے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام "اقوام متحدہ میں” کے عالمی پریمیئر پر پرجوش ردعمل کا اظہار

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ نے حال ہی میں ایک ہفتہ وار خصوصی پروگرام "اقوام متحدہ میں” کا آغاز کیا ہے۔یہ دنیا کا واحد ٹی وی پروگرام ہے جو اقوام متحدہ کی کوریج پر توجہ مرکوز کرتا ہے ، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور کثیر الجہتی کی وکالت کرتا ہے اور عالمی حکمرانی میں چینی دانش مندی ، چینی حل اور چینی طاقت پیش کرتا ہے۔

"اقوام متحدہ میں” نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر اور جنرل اسمبلی کے صدر کے دفتر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سربراہان، سربراہان مملکت اور حکومتی نمائندوں نے "اقوام متحدہ میں ” دیکھا اور پروگرام کی تعریف کی۔

مصر کے وزیر خارجہ سماہ شوکری نے "اقوام متحدہ میں ” کو اس کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کثیر الجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرے گا اور ناظرین کو اس کے بارے میں آگاہ کرے گا کہ بین الاقوامی برادری میں کیا ہو رہا ہے اور اقوام متحدہ کس طرح کام کر رہا ہے۔

30منٹ پر محیط یہ پروگرام ہر ہفتے بیجنگ کے وقت کے مطابق شام 4 بجے سی جی ٹی این انگلش نیوز چینل پر نشر کیا جاتا ہے اور اسے غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی لانچ کیا جاتا ہے۔پروگرام میں کرنٹ افیئرز رپورٹس، ماہرین کے تجزیےاور مہمانوں کے انٹرویوز وغیرہ شامل کیے جاتے ہیں۔

موضوعات میں گلوبل ہاٹ نیوز ایونٹس، دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی سرگرمیاں، چینی نمائندوں کی اقوام متحدہ میں بات چیت ، معاشی ترقی، آب و ہوا کی تبدیلی، صحت کی دیکھ بھال، غربت میں کمی اور تعلیم جیسے پائیدار ترقیاتی امور شامل ہوتے ہیں۔

UN INSIDER
Comments (0)
Add Comment