شیطان کے ساتھ معاہدہ ، دو بہنوں کو قتل کرنے والے دانیال حسین کو عمر قید کی سزا

لندن (تارکین وطن نیوز) شیطانی قوتوں کی مدد سے دولت اور طاقت کا خواب پورا کرنے کیلئے دو بہنوں کو قتل کرنے والے دانیال حسین کو عمر قید، کم از کم 35 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔19 سالہ دانیال حسین نے 6 جون 2020 کو شمال مغربی لندن کے ویمبلے کے پارک میں 46 سالہ بیبا ہنری اور 27 سالہ نکول سمال مین کو بار بار چاقو سے وار سےقتل کیا۔

اس نے انہیں سالگرہ کی تقریب کے بعد ایک مبینہ ’’قربانی‘‘ میں مار ڈالا جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اسے یقین ہے کہ وہ اسے لاٹری جیت دے گا۔ان کی لاشیں مس سمال مین کے بوائے فرینڈ کو اس دن ملی تھیں جب ان کی پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی۔ مدعا علیہ، جسے جولائی میں اولڈ بیلی کے مقدمے میں قتل کی دو وارداتوں کا مجرم قرار دیا گیا تھا، سزا سنائے جانے کے وقت عدالت میں منہ موڑ ےبیٹھا رہا۔

یکم جولائی 2020 کو جب پولیس لندن کے علاقے بلیک ہیتھ کے ایک گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انھیں ایک تحریر ملی جس میں دانیال حسین نے ’کسی شیطان کے ساتھ ایک معاہدہ کر رکھا تھا۔‘ بچگانہ انداز میں لکھی گئی تحریر میں دانیال حسین نے یہ عہد کیا کہ وہ جب تک آزاد ہیں اور جسمانی طور پر اس قابل ہیں تو وہ چھ ماہ میں چھ عورتوں کی ’قربانی دیں گے۔‘

اس معاہدہ کی ہیڈلائن تھی: ’فار دی مائیٹی کنگ لوسیفیوج روفوکال۔‘ شیطانی مسلکوں کے مطابق لوسیفیوج روفوکال جہنم کی حکومت کے خزانے کا انچارج ہے۔ اس قربانی کے ثمرات میں دانیال حسین کو میگا لاٹری جیتنا تھی اور طاقت اور دولت سے مالا مال ہونا تھا۔ اس معاہدے کے اختتام پر دانیال حسین نے اپنے خون سے دستخط کیے اور لوسیفیوج روفوکال کے دستخط کی جگہ خالی چھوڑ دی تھی۔

Comments (0)
Add Comment