ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کویت آمد پر پُرتپاک استقبال

کویت(محمد عرفان شفیق) ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کویت آمد پر حاجی عبدالرشید صدر منہاج القرآن کویت انٹرنیشنل، ڈاکٹر سید جعفر صمدانی صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت، منہاج القرآن کے عہدیداران، وابستگان، سول سوسائٹی، صحافی، اور مختلف سماجی شخصیات نے کویت ائیرپورٹ پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور اُن کی آمد پر پھولوں کے گُلدستے پیش کیے۔

پاکستان عوامی سوسائٹی کے اہم عہدیداران نے ڈاکٹر حسن محی الدین کی کویت آمد کا خیر مقدم کیا، سماجی شخصیات نے ڈاکٹر حسن محی الدین کے کویت دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی آمد ہمارے لئے باعث صد افتخار ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے اُن کے والہانہ استقبال پر کمیونٹی کے تمام لوگوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کویت میں تعلیمی سماجی، دورہ کے موقع پر سماجی اور مقامی شخصیات کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد، علمائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، پاکستان عوامی سوسائٹی کویت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل، کے راہنماؤں و کارکنان سے ملاقات اور مختلف کانفرنسسز کو لیکچر دیں گئے۔

منہاج القرآن کویت کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی فرمائیں گے۔

A warm welcome on arrival in KuwaitDr. Hassan Mohiuddin Qadriڈاکٹر حسن محی الدین قادریکویت آمد پر پُرتپاک استقبال
Comments (0)
Add Comment